اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ ایک مدت سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کی بنا پر انہیں جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ کے بہمن اسپتال میں داخل کرایا گيا ہے۔ کل جمعہ کی سہ پہر کو ان کی حالت بگڑ گئی تھی اور جمعہ کی صبح ان کی حالت مزید بگڑی جس کی بنا پر ان کے لئے مصنوعی سانس کا انتظام کیا گیا تا ہم موصوف کی حالت جمعہ کی شام سے بہتر ہوگئے ہی اور وہ رو بصحت ہیں۔
شیخ یاسر نے اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ علامہ سید محمد حسین فضل اللہ کی حالت بہتر ہے اور جمعہ کی سہ پہر سے مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ کی علالت کی ابتدا سے ان کے فرزند سید جعفر اور سید علی فضل اللہ بیروت کی نماز جمعہ کی امامت کرتے رہے تھے لیکن کل کے روز ان کی حالت بگڑنے کی وجہ سے وہ دونوں بھی اپنے والد کے پاس اسپتال ہی میں رہے اور بیروت کی نماز جمعہ کی امامت حجتالاسلام والمسلمین حسين الخشن نے کی۔
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی اور اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس لبنانی مجاہد مرجع تقلید کے لئے شفائے عاجل و کامل کی التجا کرتی ہیں اور اور پوری دنیا میں پیروان اہل بیت (ع) سے اپیل کرتی ہیں کہ ماہ رجب المرجب کے پربرکت ایام میں خداوند قدوس کے حضور دست بدعا ہوکر ان کی شفایابی کے لئے دعا کریں۔ اور پوری دنیا میں پیروان اہل بیت (ع) سے گذارش کرتی ہیں کہ ماہ رجب المرجب کے پربرکت ایام میں خداوند قدوس کے حضور دست بدعا ہوکر ان کی شفایابی کے لئے دعا کریں۔
.........
/110
17 ستمبر 2010 - 19:30
News ID: 194254
بعض ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ بزرگ عالم دین، لبنان کے مرجع تقلید اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ علالت کی بناپر کوما میں چلے گئے ہیں تاہم قم میں ان کے دفتر کے معاون شیخ یاسر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف رو بصحت ہیں۔